اقوام متحدہ میں یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد روس کی حمایت سے منظور

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین جنگ سے متعلق امریکی قرارداد منظور کرلی۔

سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ مین چین، روس، پانامہ، پاکستان اور الجیریا نے اس قرارداد کی حمایت کی۔ ’امن کا راستہ‘ کے عنوان سے امریکی قرارداد کے حق میں 10 ووٹ پڑے جبکہ فرانس، برطانیہ اور ڈنمارک سمیت 5 اراکین ووٹنگ کے دوران غیرحاضر رہے۔

اس سے قبل یورپی ممالک کی طرف سے یوکرین پر روسی حملے کی مذمت پر مبنی قرارداد پیش کی گئی جس کی حیران کن طور پر روس اور امریکا نے مل کر مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیے: یوکرین جنگ پر روس امریکا مذاکرات کا پہلا دور ختم، کن معاملات پر گفتگو ہوئی؟

بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق یہ قدم یوکرین۔روس جنگ اور یورپی ممالک کے بارے میں امریکی پالیسی میں ایک واضح تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مندوب عاصم افتخار نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ امریکی قرارداد یوکرین تنازعے پر پاکستان کے واضح اور مستقل موقف کے مطابق ہے، یہ قرارداد دشمنی کو فوری طور پر ختم کرنے اور تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: یوکرین جنگ بندی: بہت جلد روسی صدر پیوٹن سے مل سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس المناک تنازعے پر گہری تشویش میں مبتلا ہے، اس جنگ کے نتیجے میں بے پناہ انسانی مصائب نے جنم لیا ہے اور انفراسٹرکچر، معیشت اور معاشرے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، امن ایک مشترکہ مقصد ہے جسے مل کر ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم