جنوبی کوریا میں زیر تعمیر ہائی وے پل منہدم، 4 افراد ہلاک

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریائی شہیر اینسیونگ میں زیر تعمیر ہائی وے پل کا ایک اونچا حصہ منہدم ہونے کے نتیجے میں وہاں موجود 4 مزدور ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

فائر حکام نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں منگل کو زیر تعمیر ہائی وے کا اونچا حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کا مسافر بردار طیارہ کس نے گرایا، تحقیقات مکمل

نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سیول سے تقریباً 65 کلومیٹر جنوب میں اینسیونگ شہر میں 10 افراد سائٹ پر کام کر رہے تھے۔

حادثہ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب ہائی وے پل کو سہارا دینے والے 50 میٹر اونچے اسٹیل کے 5 ڈھانچے گرنے سے مزدور ملبے میں دب گئے۔

زمین، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی وزارت نے کہا کہ اس نے حکام کی ایک ٹیم کو جائے وقوعہ روانہ کردیا ہے، تاہم ہائی وے پل گرنے کی فوری طور پر کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا حادثہ، ایئر لائن کے مالک نے سر جھکاکر معافی مانگ لی

ہائی وے پل کی مذکورہ سائٹ پر تعمیراتی کام کی ذمہ دار ہنڈائی انجینیئرنگ نے حادثے میں جانوں کے ضیاع اور مزدوروں کے زخمی ہونے پر معذرت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہنڈائی انجینیئرنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی فوری طور پر سائٹ کی بحالی اور حادثے کی صحیح وجہ جاننے کے لیے جامع تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!