ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان اسلام آباد پہنچ گئے

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان پاکستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (UAE) کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ولی عہد پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر وسیع تر بات چیت کریں گے تاکہ تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

دورے کے دوران کئی معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ مختلف شعبوں میں طویل المدتی تعاون کے لیے موجودہ مضبوط ڈھانچے کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ ان  سے مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کے نئے مواقع کھلنے کی توقع ہے جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

مزید پڑھیں:

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہمیشہ باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ خواہشات حامل رہے ہیں۔ ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کا یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک اپنے باہمی تعاون کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو بڑھتی ہوئی شراکت داری اور مضبوط عوامی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب