شمالی کوریا روس کو مزید فوج بھیجنے کی تیاریاں کر رہا ہے، جنوبی کوریا کا دعویٰ

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا روس کو مزید فوجی دستے بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم فی الحال ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ ظاہر ہو کہ نئی فوجی تعیناتی فوری طور پر ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا حکم

رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا روس کی مدد کے لیے مزید فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

زیلنسکی نے رواں ماہ دعویٰ کیا تھا کہ 30 ہزار سے 50 ہزار شمالی کوریائی فوجی روس بھیجے جا سکتے ہیں، تاہم انہوں نے اپنے دعوے کا ذریعہ نہیں بتایا تھا۔

شمالی کوریا کی رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے 19 اگست کو اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کی جانب سے روس کے ساتھ فوجی تعاون بدستور جاری ہے۔

مزید پڑھیں:جاپانی وزیر دفاع کا متنازع مزار کا دورہ، چین اور جنوبی کوریا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا پہلے ہی روس کو توپ خانے کے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ گولے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فراہم کر چکا ہے، جبکہ شمالی کوریا کے فوجی بھی روس کے علاقے کرسک میں تعینات رہ چکے ہیں۔

روس اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی تعاون میں 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک نے 2024 میں باہمی دفاعی معاہدہ بھی کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp