غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 4 سالہ بچے سمیت کم از کم 2 فلسطینی جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے مزید 8 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 73 ہزار سے متجاوز
رائٹرز کے مطابق پہلا حملہ وسطی غزہ کے علاقے زاویدا میں ایک عمارت پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ملبہ پھیل گیا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دوسرے حملے میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔
🚨BREAKING:
Israel Just KILLED a four-year-old child named Mohammad Taha and six others in an airstrike in Central Gaza. pic.twitter.com/fO6jAzJ9GN
— The Resonance (@Partisan_12) August 23, 2026
فلسطینی طبی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سے ڈرونز، پتنگوں اور غباروں کے ذریعے حملوں کے جواب میں کارروائی کی گئی، جبکہ حماس نے اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل
رائٹرز کے مطابق اکتوبر 2025 میں طے پانے والی امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں وقفے وقفے سے اسرائیلی حملے جاری ہیں۔














