سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کی عدالتوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے تدریسی اوقات کار کیا ہوں گے؟
سندھ ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینچز میں عدالتی اوقات کار صبح 8:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے، صبح 8:30 سے دوپہر ایک بجے تک کمرہ عدالت میں سماعت کی کارروائیاں ہوں گی۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اوقات کار کے آخری 30 منٹ یعنی دوپہر ایک سے 1:30 بجے تک ججز چیمبر میں اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ جمعے کے روز صبح 8:30 سے کسی وقفے کے بغیر 11:30 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک: سندھ میں ہر خاندان کو ملیں گے 5000 ہزار روپے، لیکن ایک شرط پر
نوٹیفیکشن کے مطابق ضلعی عدالتوں کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے، اسی طرح جمعے کے روز ضلعی عدالتوں کے اوقات کار صبح 8 سے 12:30 بجے دوپہر تک ہوں گے۔