اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد قرار

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے )  نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی کے رساؤ سے متعلق مبالغہ آرائی پر مبنی اور گمراہ کن خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں : ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم

پی پی اے کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ کیا گیا، جو کہ سراسر غلط ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  نے مزید کہا ہے کہ حقیقت میں معمولی رساؤ کنکورس ہال میں دیکھا گیا، جو فائبر گلاس میٹیریل سے ڈھکا ہوا ہے۔

’بارش کے دوران، ڈیزائن کے درزوں سے معمولی مقدار میں پانی گزر سکتا ہے جنہیں سیلنٹ کے ذریعے بند کیا جاتا ہے۔ تاہم شدید موسمی حالات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ان کی مرمت کی ضرورت پڑتی ہے۔ ‘

یہ بھی پڑھیں:ملکی ایئرپورٹس کی توسیع اور اپگریڈیشن کے لیے اقدامات جاری

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کی کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم