ملک کے 2 بڑے ڈیمز میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب، ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجادی

جمعہ 7 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ملک کے 2 بڑے ڈیمز میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب پہنچنے سے پانی کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے بذریعہ مراسلہ صوبوں کو آگاہ کیا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس سے ملک میں پانی کی شدت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے 4 سے5 روز میں منگلا، تربیلا ڈیمز میں پانی مکمل ختم ہونے کا خدشہ

 ارسا کی جانب سے صوبوں کے محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایت کی ہے۔

ارسا کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی جبکہ  پنجاب نے 20 فیصد پانی کی قلت برداشت کی ہے۔

 سندھ کو 27 ہزار کیوسک طلب کے مقابلے میں 25 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے، پنجاب کو 40 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ اس کی طلب 45 ہزارکیوسک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حالیہ بارشوں سے پانی کی قلت کا خطرہ ٹل گیا؟

  بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں اور منگلہ اور تربیلا ڈیم میں 3 سے 4 دنوں میں پانی ڈیڈ لیول سے نیچے جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ  تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور منگلا ڈیم کا ڈیڈلیول 1050 فٹ ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1409.50 فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1088.45 فٹ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں