گرفتار سینیٹرز جن کی کسٹڈی میں ہیں وہ پیش کریں، رانا ثنا اللہ

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گرفتار سینیٹرز جن کی کسٹڈی میں ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں پیش کریں۔ قانون کا تقاضا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد سینیٹرز کو ایوان میں پیش کیا جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گرفتار سینیٹرز کو ایوان میں پیش کرنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کام نہیں کہ وہ انہیں گاڑی میں بٹھائیں اور پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ یہ متعلقہ اداروں کا کام ہے کہ وہ اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کے احکامات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں: میرے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں‘، اعجاز چوہدری کا جیل سے خط’

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے موجودہ سیشن کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے لکھے گئے خط کے مطابق چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس کی سینیٹ کے 346 ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp