پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب، موجودہ صورتحال پر مشاورت ہوگی

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں جاری حالات، سیاسی حکمت عملی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، جبکہ پارٹی رہنما موجودہ بحران کے حل کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

واضح رہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام احتجاجی سرگرمیوں کے باعث صورتحال کشیدہ ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں کشیدگی اور انتظامی چیلنجز کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں واقع زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ اگر کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب