اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 فرار ہوگئے جبکہ احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس جوان محفوظ رہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں محمد عدیل اور ذیشان شامل ہیں، بدنام زمانہ ڈاکو عدیل پنجاب میں سنگین جرائم کے 42 مقدمات میں ملوث نکلا جبکہ ذیشان کے خلاف سنگین جرائم کے 27 مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خطرناک ڈاکو دکانوں، گھروں کو لوٹنے اور سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث ہیں جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ڈاکوؤں کا کیش وینز پر 2 دن میں تیسرا حملہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 2، 30 بور پسٹل اور دوموٹر سائیکل بھی برآمد کرلیے گئے۔

بیان کے مطابق پولیس رات گئے لنک روڈ ترنول میں معمول کی چیکنگ پر مامور تھی اور 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر تھانہ ترنول پولیس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکوں کو گرفتار کرلیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس ٹیم کی بہادری پر شاباش دیا اور انعامات کا اعلان بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی ثالثی میں 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، اگلے منگل یا بدھ کو مذاکرات دوبارہ ہوں گے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا