مریم نواز آج رات سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں گی

بدھ 26 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کے بعد آج  وطن واپس پہنچیں گی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز آج رات کو سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچیں گی، وہ غیرملکی ایئرلائن(سعودی ایئرلائن) کی پرواز ایس وی 738 کے ذریعے رات 12 بج کر 50 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔ ان کے ہمراہ  ان کے دیگر اہل خانہ بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر 11 اور 12 اپریل کی درمیانی شب سعودی عرب گئی تھیں، انہوں نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد نواز شریف و دیگر اہل خانہ کے ہمراہ حرمین شریفین میں گزارا۔

مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان تھے، انہوں نے سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔

دوسری طرف سابق وزیر اعظم  نواز شریف جدہ سے لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کل ہی سے اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی