کراچی میں وہ جگہ جہاں 10 روپے کلو پھل اور سبزی ملتی ہے

اتوار 9 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں رمضان المبارک میں فلاحی کاموں میں کافی حد تک تیزی آجاتی ہے، سڑکوں پر افطاریاں، سحریوں کے ساتھ گھروں تک راشن بھی پہنچایا جاتا ہے لیکن گزشتہ 5 برس سے یہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہ پھل اور سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مخیر حضرات کم قیمت پر پھل اور سبزیوں کے اسٹالز لگا رہے ہیں تا کہ غریب لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے پاکستان سے پھل درآمد کرنے کے امکانات روشن

ایسی ہی ہیں نوجوان حماد تنویر جو گزشتہ 3 برس سے حسن اسکوائر پر رمضان میں فروٹ اور سبزی کا اسٹال لگاتے ہیں جہاں 10 روپے فی کلو پھل اور 10 روپے فی کلو سبزی دی جاتی ہے، حماد تنویر کے مطابق وہ اپنا یہ سلسلہ مزید بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں ان کے ساتھ مخیر لوگوں کا تعاون حاصل ہے جو ان کے ساتھ ملکر اس مہم کو کامیاب بنانے میں بھر پور کردار ادا کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp