پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 23 مزدور ہلاک، متعدد زخمی

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع ویرودھونگر میں پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں 23 مزدور ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا اتوار کی دوپہر کٹنارپٹی گاؤں میں واقع ایک فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب کارکن پٹاخوں میں استعمال ہونے والے کیمیکل سنبھال رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: حیدرآباد: پٹاخوں کے کارخانے میں زوردار دھماکا، 5 افراد جاں بحق

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا غالباً کیمیکل میں رگڑ پیدا ہونے کے باعث ہوا، جس سے فیکٹری کے کئی شیڈ زمین بوس ہو گئے۔ قریبی کیمیکل اسٹور روم کے باعث دھماکے کی شدت میں اضافہ ہوا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں کئی افراد جھلسنے کے باعث تشویشناک حالت میں ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیکٹری کے پاس لائسنس موجود تھا، تاہم اتوار کے روز فیکٹری چلانا قواعد کی خلاف ورزی تھی۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فیکٹری کا لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ، اہم انکشافات سامنے آ گئے

پولیس کے مطابق فیکٹری مالک اور دیگر ذمہ دار افراد کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، صدر دروپدی مرمو، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ ویرودھونگر اور سیواکاسی کا علاقہ بھارت میں پٹاخہ سازی کا بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے، جہاں ہزاروں افراد اس صنعت سے وابستہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں