دہشت گردی کیخلاف تعاون پر پاکستان اورامریکا کا اتفاق رائے

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی قائمقام سفیر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دو طرفہ امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کے دوران دہشت گردی کیخلاف باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اگر افغانستان سے اسلحہ واپس لے جائے تو پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ آسانی سے جیت جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف

واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹزنے بھی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے گزشتہ ہفتے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انسداد دہشت گردی کے ضمن میں پاکستانی کوششوں پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام تشکر پہنچایا تھا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں پاکستان اورامریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاک امریکا انٹیلیجنس تعاون جاری رہتا ہے، شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی کوئی الگ واقعہ نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے فوجی ساز و سامان کی واپسی کے اعلان کو پاکستان کی جانب سے سراہا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر داعش کےکمانڈرشریف اللہ کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا تھا، جو 2021 میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پرکابل ایئرپورٹ پر دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp