پنجاب کے اسکولوں میں نگرانی کے لیے جدید سیکیورٹی کمیرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے صوبے بھر کے اسکولوں میں جدید کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیچر نے جدید اسکول بیل بنالی
تعلیمی حکام کو سرویلنس فیڈز سے روزانہ کی رپورٹس موصول ہوں گی، جس سے انہیں اسکول کے کاموں کی زیادہ مؤثر طریقے سے نگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد اسکول تک غیر مجاز رسائی، چوری اور توڑ پھوڑ کو روکنا ہے۔
مزید برآں کیمرے کلیدی علاقوں جیسے ہال کے روستوں، کھیل کے میدانوں اور داخلے کے مقامات کا احاطہ کریں گے، ہنگامی صورتحال کی صورت میں نظام حکام کو ریئل ٹائم اپ ڈیٹس فراہم کرے گا، جس سے فوری کارروائی ممکن ہوسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’کاروانِ مدبر‘ کے زیراہتمام چلنے والے اسکول میں 50 غریب طلبہ زیر تعلیم
حکام کا خیال ہے کہ اس قدم سےاسکولوں کی سیکیورٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔