توہین رسالت کے مجرم کی سزا کیا ہوگی؟ وفاقی وزیر نے بتادیا

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ خاتم النبیّین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی شان میں کسی بھی صورت میں گستاخی یا بے حرمتی کی سزا صرف اور صرف موت ہوسکتی ہے۔

’یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ‘ کی مناسبت سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ حضور خاتم النبیّین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نہ صرف مسلمانوں کے لیے مقدس ترین شخصیت ہیں بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی انہیں  ایک عظیم شخصیت کے طور پر دیکھتے اور جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان کا 15 مارچ یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا اعلان

وفاقی وزیر نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کا ادب اور احترام کرنا  ایمان کا لازمی جزو ہے ۔ خاتم النبیّین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی شان میں کسی بھی صورت میں گستاخی یا بے حرمتی نہ صرف اسلام بلکہ ’تعزیرات پاکستان سیکشن 295 ۔سی‘ کے تحت سنگین ترین جرم ہے جس کی سزا صرف اور صرف سزائے  موت ہوسکتی ہے ۔

وزارت مذہبی  امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے معاشرے میں ناموس رسالت ﷺکی اہمیت کو اجاگر کرنے اور سوشل میڈیا پر موجود متنازعہ توہین آمیز موادکی روک تھام کے  لیے 15 مارچ  بروز ہفتہ کو ’یوم تحفظ ِ ناموسِ رسالت ﷺ ‘ منانے  کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں تمام صوبوں بشمول  گلگت بلتستان  اور آزاد جموں کشمیر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عوامی آگہی کا آغاز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: گستاخانہ مواد شیئرکرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی گئی

وفاقی وزیر مذہبی امور نے  کہا ’میری ملک بھر کے علما  و خطبا سے گذارش ہے کہ جمعے کے خطبات میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی اہمیت سے متعلق آگہی دی جائے۔ میں عوام الناس خصوصا نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے کسی قسم کے گستاخانہ مواد کو پوسٹ کرنے یا شیئر کرنے سے گریز کریں  نیز ایسے کسی بھی متنازعہ مواد کی شکایت وزارت مذہبی امور کے آن لائن پورٹل پر کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم