پاک سوزوکی نے ’ویگن آر‘ کی بکنگ معطل کردی، نیا ماڈل کب تک متوقع ہے؟

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک سوزوکی نے اپنی ہیچ بیک گاڑی ویگن آر کی نئی بکنگ مستقل طور پر معطل کردی ہے، جس کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں اس کی دستیابی ختم ہوگئی ہے۔ کمپنی نے حالیہ مہینوں میں ٹاپ ویرینٹ کی بکنگ بند کردی تھی، جس کے بعد افواہوں نے جنم لیا تھا کہ اب دیگر ویرینٹس کی بکنگ بھی بند کی جا سکتی ہے۔

پاک سوزوکی کی جانب سے ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ ویگن آر کی بکنگ کی معطلی 11 مارچ 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ کمپنی نے ڈیلرز کو اپنی سیلز ٹیموں اور ممکنہ خریداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں سوزوکی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

پاکستان میں 2014 میں متعارف کرائی گئی ویگن آر نے ایندھن کی بچت کی وجہ سے بے حد مقبولیت حاصل کی، ابتدائی طور پر اسے تین ویرینٹس میں متعارف کرایا گیا تھا، جن کی اس وقت قیمتیں درج ذیل تھیں۔

وی ایکس: 8 لاکھ 99 ہزار روپے

وی ایکس آر: 10 لاکھ 49 ہزار روپے

وی ایکس ایل: 10 لاکھ 89 ہزار روپے

یہ گاڑی 17-2016 میں پاکستان میں اوبر اور کریم کی سروسز کے دوران بے حد مقبول ہوئی، کیونکہ اس کی اندرونی جگہ اور ایندھن کی بچت نے ڈرائیورز کی توجہ حاصل کی۔

بعد ازاں وی ایکس ویرینٹ کو بند کردیا اور 2020 میں ایک نیا ٹاپ آف دی لائن AGS (آٹومیٹڈ گیئر شفٹ ٹرانسمیشن) ویرینٹ متعارف کروایا گیا، جس میں ایئر بیگ شامل تھا، اور اس کی قیمت 18 لاکھ 90 ہزار روپے رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں سوزوکی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادیا، اس میں کیا خاص فیچرز ہیں؟

اب سوزوکی ویگن آر کی بکنگ روکنے کے فیصلے نے نئے ماڈل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ تاہم پاک سوزوکی کے ایک نمائندے نے واضح کیاکہ متبادل کے لیے فوری طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے، تاہم اگلے 2 سے 3 سال میں نیا ماڈل آ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار