ببرک شاہ اور راشد محمود دو ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے کامیاب ٹی وی اور فلمی پراجیکٹس میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے کافی نام کمایا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت ڈراموں یا فلموں میں کم کام کررہے ہیں لیکن ماضی میں اپنے کامیاب پراجیکٹس کی وجہ سے انہیں لازوال شہرت حاصل ہے۔
حال ہی میں وہ دونوں ایک ٹی وی پروگرام میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کی میزبانی ندا یاسر نے کی تھی۔ شو میں انہوں نے پی ٹی وی کے لیجنڈ اداکار جمیل فخری کے بیٹے کی امریکا میں المناک موت کے بارے میں بات کی۔
یہ بھی پڑھیں ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟‘، جاوید شیخ کی عمران ہاشمی سے متعلق گفتگو پر شدید تنقید
سانحہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہاکہ جمیل فخری نے اپنی زندگی میں ایک ناقابل برداشت سانحہ کا سامنا کیا، ان کے بیٹے کو امریکا میں افریقی امریکیوں نے آگ لگا دی تھی۔
انہوں نے بتایاکہ جمیل فخری کا بیٹا بہتر مستقبل کے لیے وہاں گیا تھا، لیکن بدقسمتی سے اس کا المناک انجام ہوا جسے جمیل فخری نے بہت سنجیدگی سے لیا اور وہ ہمیشہ اداس رہتے تھے۔
واضح رہے کہ جمیل فخری کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ 9 جون 2011 کو انتقال کرگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ‘ہانیہ عامر اور یشمہ گل کی وائرل ویڈیو:’فلسطین میں قتل عام، نسل کشی ہو رہی ہے جبکہ ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چپ۔۔۔
یہ بھی یاد رہے کہ جمیل فخری کے بیٹے علی ایاز فخری کو 2010 میں امریکا میں ہلاک کردیا گیا تھا۔