یہ تیوہار بہار کی آمد اور محبت کی فتح کی علامت ہے، وزیر اعظم کا ہولی پر پیغام

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں پاکستان بھر میں ہندو برادری کو ہولی کے پُر مسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ جشن جو رنگوں سے بھرپور ہے، بہار کے آغاز کی علامت ہے اور محبت اور اچھائی کی برائی پر فتح کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ہولی کے رنگ بکھر گئے، ہندوؤں کی خوشیوں میں مسلمان بھی شامل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ نئے آغاز، تجدید اور تعلقات کے استحکام کے ساتھ ساتھ، یہ موقع تنوع کی اہمیت اور ایک مضبوط، یکجہتی والی قوم بنانے میں شہریوں کی شمولیت کی طاقت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہنگلاج ماتا ہندوؤں کا مقدس مقام ’یہاں آنے والوں کی مرادیں پوری ہوتی ہیں‘

اللہ کرے یہ رنگوں کا تیوہار آپ کی زندگی کو خوشیوں، صحت، کامیابی اور خوشحالی سے بھر دے۔ آپ سب کو ہولی کی خوشیاں مبارک ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp