پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پر قومی کھلاڑیوں پر 33 لاکھ روپے کے جرمانے کیے۔
گزشتہ برس اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ سے لے کر جنوبی افریقہ سیریز تک کھلاڑیوں پر 33 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
عامر جمال اور ’804‘
سب سے زیادہ جرمانہ ٹیسٹ میچ کے دوران ٹوپی پر 804 لکھنے والے عامر جمال پر کیا گیا، انہیں تقریباً 14 لاکھ روپیہ جرمانے میں ادا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ضابطے کی خلاف ورزی پر پاکستانی خاتون کرکٹر پر جرمانہ
دورہ آسٹریلیا میں رات کو ہوٹل دیر سے آنے پر سلمان علی آغا، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، جنوبی افریقہ سیریز میں بھی رات کو ہوٹل 2 منٹ لیٹ آنے پر سفیان مقیم، عثمان خان اور عباس آفریدی پر 200 ڈالر فی کس جرمانہ کیا گیا۔
جیت کی خوشی میں جرمانہ واپس
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے کی خوشی میں ان کھلاڑیوں پر 200 ڈالر فی کس جرمانہ کھلاڑیوں کو واپس کر دیا گیا۔