امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے معروف کافی کمپنی اسٹاربکس کو 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاربکس لوگو کا غیرقانونی استعمال لاہور کے کیفے کو کتنا مہنگا پڑا؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ رقم ایک ڈیلیوری بوائے مائیکل گارشیا کو ادا کی جائے گی جو سٹاربکس کا فوڈ پیکیج پہنچاتے وقت ایک گرم مشروب گرنے کے باعث جھلس گئے تھے۔
یہ حادثہ 8 فروری 2020 کو اس وقت پیش آیا تھا جب مائیکل گارشیا نے لاس اینجلس میں ایک اسٹاربکس ڈرائیو تھرو سے آرڈر اٹھایا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اسٹاربکس کی آٹومیٹک کافی مشین گرم مشروبات کو کنٹینر میں اچھی طرح سے پیک کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں بائیکاٹ، میکڈونلڈز اور اسٹاربکس سمیت امریکی کمپنیوں کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان
اس حادثے کی وجہ سے مائیکل گارشیا کا جسم تیسرے درجے تک جل گیا تھا، ان کا اعصابی نظام بری طرح سے متاثر ہوا تھا اور اس کا جسم بری طرح سے بگڑ گیا تھا۔