جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے باعث جزوی طور پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی سی کُرم پرحملے میں ملوث 30 دہشتگردوں کے خلاف ایف آئی آر، پارا چنار میں کرفیو لگانے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے بینی زائی راغزائی سے جنڈولہ تک کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، اس کے علاوہ تنائی سروکئی، جنڈولہ سڑک پر بھی کرفیو نافذ ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ وانا زالئی کیمپ سے کیڈیٹ کالج روڈ بند رہے گا، کرفیو 17 مارچ 2025 کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، کوڑ قلعہ، منزئی، خرگئی، احمد وام اور جنڈولہ کے راستے بند رہے گے، ان راستوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے باعث راستوں پر کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘