مصر کی حکومت کا پاکستانی طالب علموں کے لیے الازہر اسکالرشپ کا اعلان

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصر کی حکومت نے پاکستانی طالب علموں کے لیے الازہر اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کے تاریخی دینی ادارے جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس کھولنے کا اعلان

شریعہ سائنسز (اسلامک سٹڈیز ) کے بیچلر پروگرام میں الازہر یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کو اسکالرشپ مہیا کی جائے گی، جس کے مکمل اخراجات مصر کی حکومت برداشت کرے گی۔

 اس کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستانی طالب علموں سے درخواستیں بھی طلب کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الازہر کے سربراہ کی خادم حرمین شریفین کی فلسطینی عازمین حج کی میزبانی پر تعریف

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp