اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دے دی۔
یہ بھی پڑھیں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، 300 سے زائد فلسطینی شہید
حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ اسرائیل کچھ بھی کرلے اس کا غزہ میں کوئی ہدف پورا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا دوبارہ جنگ کا آغاز یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں حماس کے دفاتر اور عسکری ڈھانچے پر بمباری کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہاکہ حماس کے ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ہمارے لیے خطرات کا باعث تھے، ابھی مزید اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بمباری شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے اسرائیل اپنا وفد قطر بھیجنے کے لیے تیار
ادھر سعودی عرب اور ایران نے غزہ میں دوبارہ اسرائیلی حملے شروع کرنے کی مذمت کی ہے۔