اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود غزہ پر فضائی حملے شروع کردیے ہیں، جس کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے النصیرات میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ابو حمزہ اہلیہ اور خاندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ’یہ یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے‘،حماس کی اسرائیل کو بڑی دھمکی
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں ابو حمزہ اور ان کے خاندان کی شہادت ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ اسلامی جہاد نے بھی تصدیق کی ہے کہ ابو حمزہ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تھی، وہ جب بھی منظر عام پر آتے تو چہرہ چھپا ہوتا تھا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق القدس بریگیڈ کے ترجمان کا اصل نام ناجی ابو سیف تھا اور ابو حمزہ ان کی کنیت تھی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں اسلامی جہاد کے رہنما حسن الناعم کی بھی شہادت ہوئی ہے، وہ اسرائیل کے خلاف راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، شہدا کی تعداد 400 سے بڑھ گئی
واضح رہے کہ اسرائیلی کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود کی گئی بمباری میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 500 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔