اظفر رحمان اپنی فیملی لائف کو سوشل میڈیا سے دور  کیوں رکھتے ہیں؟

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اظفر رحمان معورف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں۔ وہ 2 دہائیوں سے انڈسٹری میں موجود ہیں۔ وہ اب بھی اسکرینوں پر راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟

وہ عائشہ عمر اور مہوش حیات سمیت کئی سپر اسٹارز کے بہت اچھے دوست ہیں۔ ان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی، اس وقت ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔ وہ شوز میں بھی نظر نہیں آتے اور اس طرح لوگ ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔

یہ بھی پڑھیں:اسود ہارون اور نازش جہانگیر کے درمیان قانونی جنگ، جیت کس کی ہوگی؟

اداکار پروگرام ’شانِ سحر‘ میں مہمان تھے، جہاں انہوں نے بتایا کہ اپنے خاندان کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا انتخاب کیوں کیا۔

اظفررحمان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فیملی کو اسکرین پر نہ دکھانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ کچھ چیزوں کو نجی رکھا جانا چاہیے۔ ان کی بیوی بھی اس کی پرائیویسی رکھنا چاہتی تھیں جس کا انہوں نے احترام کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے بہت سے ساتھیوں کو نجی زندگی میں مسائل سے گزرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور پھر ان کے گھریلو مسائل پورے سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp