’میں نے پاکستان کے خلاف 300 رنز بنائے تھے‘، شعیب اختر نے وریندرا سہواگ کو شٹ اپ کال کیوں دی؟

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق  اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے 2004 میں پاکستان کے خلاف اپنی 300 رنز کی اننگز کو بار بار یاد کرنے پر ہندوستان کے وریندر سہواگ  کی کلاس لے لی، اور کہا کہ وریندرا سہواگ پچھلے 20 سال سے ایک ہی ٹیپ چلا رہے ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سہواگ نے انسٹاگرام پر ایک کمرشل کا ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں وہ ایک ہی رٹ لگائے ہوئے تھے کہ میں نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 300 رنز اسکور کیے تھے۔ اور پوسٹ کیپشن میں اپنی ٹرپل سنچری کا حوالہ دیا۔

واضح رہے کہ وریندرا سہواگ نے 375 گیندوں پر 309 رنز بنائے تھے۔ اس ٹرپل سینچری کی بدولت بھارت نے وہ میچ ایک اننگز اور 52 رنز سے جیت لیا تھا۔

وریندرا سہواگ کے ہر وقت ٹرپل سینچری کا ذکر  کرنے سے بالآخر شعیب اختر  کی قوت برداشت جواب دے گئی۔ انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کردی۔ جس میں وہ وریندر سہواگ کو مخاطب کرکے کہتے ہیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

’آج ایک ویڈیو دیکھی ہے ویرو بھا جی کی۔  یار! تنگ آ گیا ہوں اس کی باتیں سن سن کے۔ بیس سال سے ایک ہی ٹیپ چلائے جا رہا ہے کہ300، 300۔‘

’ارے بھائی! میں بھی وہیں تھا جب تم نے 300 رنز کیے تھے۔ میں بھی دیکھ رہا تھا اور پورا پاکستان بھی دیکھ رہا تھا۔ تم بہت اچھا کھیلے تھے، بہت ٹاپ کلاس کھیلے تھے۔ لیکن بھائی! روزہ رکھا ہوتا ہے اور اس وقت دماغ کی بالکل ہٹی ہوتی ہے۔ اس لیے بس کردو۔‘

’اگر تجھے گینز بک میں انٹری چاہیے 300 رنز کی۔ میں تیرے لیے یہ کام کراسکتا ہوں۔ تجھے پتہ ہے کہ میرا وہاں ایک تعلق ہے۔ میری تیری انٹری کروا سکتا ہوں کہ دنیا  میں سب سے زیادہ 300، 300 کرنے والا وریندرا سہواگ ہے۔  اگر تو گینز بک میں انٹری کروانا چاہتا ہے تو مجھ سے بات کرو۔ کیونکہ اپنے پاس ایک اصلی ریکارڈ ہے۔ تو جانتا ہے نا کہ وہ کون سا ریکارڈ ہے۔‘

شعیب اختر نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں بھارت کی آن لائن شاپنگ کمپنی کو بھی مخاطب کیا جس نے اپنی کمرشل میں وریندرا سہواگ کو شامل کیا تھا۔ شعیب اختر نے لکھا کہ ایف ڈبلیو ڈی والو! اگلے اشتہار میں کسی اسٹائلش بندے کو لینا، ہاہاہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم