وزیراعظم نے رمضان پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس میں پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے  اسٹیٹ بینک ، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاؤشیں لائق تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے

 انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے، جس میں پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے انتہائی سہل اور شفاف نظام کے ذریعے پہنچائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں بھی اپنایا جائے اوررمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے ٹیلی کام کمپنیوں اور بینکوں کی جانب سے چلائی جا رہی آگہی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ ترتیب دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے پر 3 ایجنٹس گرفتار، بلیک لسٹ کر دیے گئے

اس موقع پر اجلاس کو رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جاچکی ہے

ایسے تمام مستحق افراد جن کو رقم مل چکی ہے ان کی تمام تر دستاویزی تفصیلات موجود ہیں، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے 2  ہزار 224 ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں، ریلیف پیکج کے حوالے سے اب تک ڈیڑھ ملین سے زیادہ مستحقین کو ٹیلیفون کالز کی جاچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے