آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 26 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کیساتھ طے پانیوالے معاہدے میں آرمی چیف کا بھی کلیدی کردار رہا۔ دن رات کی محنت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آج خصوصی طور پر معاونین خصوصی کو بھی مدعو کیا گیا۔ اجلاس میں تمام ارکان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اجلاس میں سب سے پہلے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی  کی گئی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے پر لیوی میں اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کی امید دم توڑ گئی

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آئے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ سمیت دیگر تمام متعلقہ وفاقی وزرا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ حکومت کی انتھک کاوشوں کی بدولت اتنا جلد یہ ہدف حاصل کرنا ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی اور مہنگائی کے باوجود معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے۔ پوری قوم نے اس ہدف کے حصول میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ کامیابی سے معاہدے کے طے پانے میں عام آدمی کا بھی انتہائی اہم کردار ہے۔ تنخواہ دار طبقے نے محصولات کی وصولی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی، حکومت نے آئی ایم ایف کو منا لیا

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں صوبوں کا وفاق کے ساتھ بھرپور تعاون قابل قدر ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگرام میں 1.3 بلین ڈالر آر ایس ایف کی مد میں بھی شامل کیے گئے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہدف سے زائد محصولات کی وصولی قابل ستائش ہے۔ محصولات کی وصولی میں گزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت محصولات کی وصولی کی شرح گزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ عدالتوں میں ٹیکس مقدمات کی مد میں قومی خزانے میں 34 ارب روپے واپس آچکے ہیں۔ ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک 12 ارب روپے اضافی وصول کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ریئل اسٹیٹ شعبے کے لیے بڑا ریلیف، آئی ایم ایف پراپرٹی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر راضی

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنار کرنا ایک لمبی جدوجہد ہے۔ انتھک محنت اور لگن سے کام کرتے رہے تو پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے ممکنہ امن معاہدہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اہم کابینہ اجلاس طلب کرلیا

نیویارک: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان اور کمبوڈیا کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، عالمی امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور قانون کی بالادستی ناگزیر قرار

طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغان دہشتگرد فرنچائزز کا پھیلاؤ، عالمی خدشات میں اضافہ

مشترکہ اعلامیہ: پاک چین تعلقات نئی اسٹریٹجک بلندی پر، مستقبل کی نئی برادری کے قیام پر اتفاق

ویڈیو

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

عیدالاضحیٰ سیزن: مویشیوں کے چارے، سامان سجاوٹ کے عارضی اسٹالز، کم وقت میں بڑی کمائی کا ذریعہ

حج 2026 کے موقع پر میدان عرفات میں عازمین کے لیے شاندار انتظامات

کالم / تجزیہ

ہر راستہ بیجنگ کی جانب

کراچی میں ہونے والا فضائی حادثہ جس نے پاکستان کے ایوی ایشن نظام کو ہلا کر رکھ دیا

عیدالاضحیٰ: پہل اسلام آباد سے کی جائے؟