بلوچستان میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔
جعفر ایکسپریس 10 بوگیوں پر مشتمل 400 سے زیادہ مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں 15 روز تک معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین روانگی کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر جمال شاہ نے کہاکہ ریلوے ٹریک پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر بحال کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بولان میل کی روانگی ایک کامیابی ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جلد حالات ٹھیک ہوں گے۔
یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس گزشتہ روز پشاور سے مسافروں کو لے کر کوئٹہ پہنچی تھی۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کیا ہوا؟ قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں
یہ بھی یاد رہے کہ دو ہفتے قبل جعفر ایکسپریس کو بلوچستان میں دہشتگردوں نے یرغمال بنا لیا تھا، اور دوران 26 مسافروں کو قتل کردیا گیا تھا۔