عاقب جاوید پاکستانی ٹیم سے پُر امید کیوں؟

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عاقب جاوید ناکامیوں کے باوجود نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری عاقب جاوید نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنل  ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اگرچہ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں چند ناپسندیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑا اور نیوزی لینڈ سیریز کے دوران فخر زمان کی انجری کا سامنا کرنا پڑا، تاہم جاوید کا خیال ہے کہ قومی ون ڈے  ٹیم  متوازن اور بہتریں پرفارمنس دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو کیوں سلیکٹ کیا؟ عاقب جاوید نے تنقید کا جواب دے دیا

نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  عاقب جاوید نے فخر زمان کے ٹیم میں اہم کردار پر روشنی ڈالی اور تسلیم کیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی انجری اور چیمپیئنز ٹرافی میں درپیش چیلنجز نے پاکستان ٹیم کو متاثر کیا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں، ٹیم کی کامیابی کے لیے ان کی موجودگی ضروری ہے۔

عبوری ہیڈ کوچ نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ٹیم کو درپیش مشکلات پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر فلیٹ پچوں کی وجہ سے جنہوں نے گیند بازوں کو بہت کم مدد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: جیسن گلیسپی کا استعفیٰ منظور، عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

انہوں نے امید ظاہر کی کہ فخر زمان کی واپسی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے نئے ٹیلنٹ کے اضافے سے ٹیم میں بہتری آئے گی۔

ہیڈ کوچ نے پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ کے بارے میں  کہا کہ ہم نے ٹی 20 اسکواڈ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں کیونکہ ہم آئندہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے نئی ٹیم بنانے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں، یہ دونوں ایشیائی حالات میں کھیلے جائیں گے۔

جاوید نے اپنی توجہ پاکستان کے تیز گیند بازوں، خاص طور پر حارث رؤف کی طرف بھی مبذول کرائی، جن کی آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عاقب جاوید کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، محمد رضوان

ان کا خیال ہے کہ تیز گیند بازوں کو مدد فراہم کرنے والی پچیں اہم ہوں گی، اور  نیوزی لینڈ میں حارث رؤف کا کردار اہم ہو گا، جہاں ٹیم کا مقصد اپوزیشن کے سکور کو 200 سے کم رکھنا ہے۔

انہوں نے بابراعظم اور محمد رضوان کے بارے میں کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی صورت میں ہمارے پاس ایک مضبوط بیٹنگ لائن اپ ہے، اور ہمیں ون ڈے سیریز میں اچھے نتائج کی امید ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے کل 29 مارچ کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘