مصری غوطہ خور نے زیرِ آب پل اپس کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 29 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک مصری آزاد غوطہ خور نے بنا کسی آکسیجن ماسک لگائے بحیرہ احمر میں سب سے زیادہ پل اپس کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟

36  سالہ مصری خوطہ خور رامی عبدالحمید بحیرہ احمر میں 29 فٹ 6 انچ تیر کر سیدھے نیچے پہنچے جہاں ان کا پل اپ بار انتظار کر رہا تھا۔

مصری غوطہ خور رامی عبدالحمید  زیر آب 33 پل اپس کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، یوں انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عبدالحمید کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سوچیں گے کہ یہ آسان ہے کیونکہ آپ پانی کے نیچے پل اپس کر رہے ہیں۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ یہ واقعی ایک چیلنج تھا کیونکہ میں پانی کے خلاف مزاحمت کر رہا تھا اور میں نے یہ سب 9 میٹر کی گہرائی میں ایک ہی سانس میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ویر وولف سنڈروم‘ کیا ہے؟ اس میں مبتلا نوجوان گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ کیسے بنا؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوبصورت ناقابل بیان احساس ہے۔ میں اب ان لوگوں میں شامل ہوں جن کے کارنامے تاریخ کی کتابوں میں درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ