مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ، سینیئر وزیر نے کیا دیکھا؟

اتوار 30 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر اور عام شہریوں کی حیثیت سے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا۔

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح اسپتال کے مختلف کاؤنٹرز پر گئیں اور وارڈز کا معائنے سمیت ادویات کی مفت فراہمی اور صفائی کا جائزہ بھی لیا۔

مریم اورنگزیب نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ اس موقعے پر مریضوں کے لواحقین نے جناح اسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف  کیا۔

تمام ادویات اسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں اور اعلان کرکے عوام کو بتایا جا رہا تھا کہ ایمرجنسی وارڈ، اسپتال میں داخل اور عارضی علاج کے لیے آنے والے تمام مریض اسپتال کے اندر سے دوائی لیں۔

اسپتال کی طرف سے مفت دوائی نہ ملنے کی شکایت کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔ ریسپشن پر لگی اسکرین پر زیر علاج مریضوں اور ان کی تعداد دکھائی جا رہی تھی۔

فارمیسی کے باہر اسٹاک میں موجود ادویات  کی تفصیل بھی اسکرین پر جاری کی جارہی تھی۔ صفائی کا عملہ صفائی کر رہا تھا، ہر وارڈ کے باہر گارڈز بھی موجود تھے۔ مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں اور کارکردگی پر وزیراعلیٰ کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی شکایات پر 24 مارچ کو جناح اسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا تھا اور بدانتظامی پر ایم ایس جناح اسپتال کو معطل کر دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت ادویات کی عدم فراہمی اور مریضوں کو باہر سے ادویات خرید کر لانے کی صورت حال پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مریم نواز نے ہسپتالوں کی تمام فارمیسیز کے باہر اسکرین آویزاں کرنے، اسٹاک میں موجود ادویات کی تمام تفصیل عوام کو دکھانے، اسپتال میں مفت دوائی کی فراہمی کے اعلانات کرنے اور ریسیپشن پر مریضوں کی آمد، علاج اور تعداد دکھانے کے احکامات دیے تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے جناح ہسپتال کے دورے کے 6 دن میں ان اسپتالوں میں نمایاں بہتری آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیرانی میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق، 14 زخمی

’لاہور میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی‘ عمران ہاشمی نے پاکستانیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت، دہشتگرد حملوں کے خلاف کارروائیوں کو جائز قرار دیا

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

عامر خان نے تیسری شادی کا اعلان کردیا، شادی کب اور کہاں ہوگی اور کون لوگ مدعو ہوں گے؟

ویڈیو

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن کا بنیادی ستون، بھارت یکطرفہ طور پر اسے معطل نہیں کر سکتا، احمر بلال صوفی

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو