مجھے پہلی دفعہ 10 روپے عیدی ملی تھی، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے عید کے حوالے سے بتایا کہ وہ کس طرح اپنی عید مناتے تھے اور اب کیسے منا رہے ہیں۔

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ عید کے دن سب سے پہلے وہ اپنی والدہ کو عید ملتے ہیں اس کے بعد وہ قبرستان اور پھر دوست احباب سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا جب مجھے تھوڑا بہت ہوش تھا مجھے اپنے والد سے 10 روپے عیدی ملی تھی، اس 10 روپے میں بھی اتنی خوشی تھی کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ 10 روپے جو عیدی کے ملے تھے اس وہ سب کچھ آجاتا جس کی آپ خواہش کر رہے ہوتے تھے۔ اس وقت زیادہ خوشی کولڈ ڈرنک پینے کی ہوتی تھی۔ اب میں اپنے بچوں کو 10 ہزار روپے عیدی دیتا ہوں۔

عید پر اپنی ڈریسنگ خود کرتا ہوں پچھلے کئی سالوں سے کوئی سوٹ اپنی جیب سے نہیں خریدا

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مجھے ڈریسنگ کا شوق ہے، جوتے اچھے برانڈز کے پہنتا ہوں، پچھلے کئی برسوں سے میں نے اپنی جیب سے کوئی سوٹ نہیں لیا، مجھے میرے دوست گفٹ کر دیتے ہیں، اس طرح جوتے بھی مجھے گفٹ مل جاتے ہیں۔

رمضان میں جتنا ہو سکے صدقہ خیرات کرتا ہوں

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کہا ہوا ہے کہ 11 مہینے جتنا مرضی کام کروائیں، ایک رمضان کے مہینے میں ہمیں جلدی چھٹی دے دیا کریں۔ رمضان المبارک میں آفس سے جلد گھر چلا جاتا ہوں، افطاری میں اپنے گھر میں کرتا ہوں۔ پورا سال صدقہ خیرات بانٹا جاتا ہے لیکن رمضان المبارک کے مہینے میں زیادہ صدقہ خیرات کیا جاتا ہے اس مہینے ہم نے 5 کروڑ روپے کا راشن غریب لوگوں میں تقسیم کیا ہے۔

کھانے میں چکن پسند ہے

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عید والے دن گھر میں سوئیاں بنائی جاتی ہیں، جسے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ باقی میں مٹن اتنا پسند نہیں کرتا جتنا میں چکن پسند کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایٹمی طاقت بڑھانے کا اعلان کر دیا

امریکی انٹیلیجنس ادارے میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں، قومی سلامتی پر سوال اٹھ گئے

ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو سے یورپ جھلس گیا، فرانس میں 18 افراد ہلاک، 2 بچے گرم گاڑی میں دم توڑ گئے

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب، عدالتی فیصلوں کو متنازع بنا کر نوجوانوں کو ریاست مخالف بیانیے کی طرف دھکیلنے کی کوشش

ویڈیو

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا مذاکرات کا اصل امتحان شروع، اگلے 60 دن فیصلہ کن، آگے کیا ہوگا؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا