افغان طالبان کو شدید مزاحمت کا سامنا، نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے حملوں کی ویڈیو جاری کردی

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے طالبان کے خلاف کیے گئے حملوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

تنظیم کا دعویٰ ہے کہ حالیہ مہینوں میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے مطابق طالبان مخالف مزاحمتی سرگرمیاں مختلف علاقوں تک پھیل رہی ہیں، جبکہ تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان حکومت اپنے خلاف بڑھتی ہوئی شورش اور حملوں سے متعلق اطلاعات کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔

دوسری جانب طالبان حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال کرنے کی کھلے عام اجازت دے رہے ہیں، اور اب خود انہیں ملک کے اندر سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پاکستان بار ہا افغانستان پر واضح کر چکا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں، لیکن کابل دہشتگردوں کو بھرپور سپورٹ کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp