بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل کو 2 روزہ سرکاری دورہ پر بیلا روس جائیں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ۔

مزید پڑھیے: اہم ترین میٹنگ میں بڑے فیصلے، آنے والے دنوں میں شہباز شریف حکومت کی شکل کیا ہوگی؟

ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp