قومی کرکٹ اسٹار بابر اعظم کو عید کے دن ’خواتین کے لباس سے مشابہت رکھنے والا ‘ منٹ گرین کرتا اور پاجامہ پہننا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین اور فینز نے اس بات پر بابر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ایک بار پھر ناکام : ’کبھی تو ہماری عزت رکھ لیا کرو‘
بابر اعظم جن کے کبھی اپنے چوکوں چھکوں اور کپتانی کے سبب چرچے رہا کرتے تھے اب کافی عرصے سے ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ ان کو ایک نئے معاملے کے سبب ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستانی کرکٹر نے عید کے روز منٹ گرین کڑھائی والا کرتا اور پاجامہ زیب تن کیا جو بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق خواتین کے لباس سے مشابہت رکھتا تھا۔
بابر اعظم نے عید کے دن اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد صارفین نے انہیں مختلف انداز میں ٹرول کرنا شروع کردیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بابر اعظم آپ کا لباس دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ آپ نے دوپٹہ پیکو کرانے کے لیے دیا ہے ہوا ہے‘۔
مزید پڑھیے: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، سعود شکیل کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
بابر اعظم کے لیے ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسی بھی کیا جلدی تھی بابر بھائی جو بہن کے کپڑے پہن کر آگئے‘۔
ایک اور صارف نے تبصرہ تھا کہ ’بابر بھائی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ فیشن سینس بھی خراب ہوگیا آپ کا تو‘۔
“بابراعظم کیا دوپٹہ پیکو کرانے دیا ہوا” pic.twitter.com/ulZH7Wp9oc
— Amna Kousar (@AmnaKousar9) April 2, 2025
ایک صارف نے کپڑوں کے بجائے بابر اعظم کے جوتوں پر کمنٹ کیا کہ ’کرتے کے ساتھ جوتے کون پہنتا ہے؟
ایک صارف نے لکھا کہ ’بوبی بھائی کم بیک تو ہوجائے گا لیکن یہ عورتوں والے کپڑے نہ پہنا کریں‘۔
مزید پڑھیں: ’بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا‘، فخر زمان نے خاموشی توڑ دی
لیکن اس موقعے پر بابر اعظم کے ایک فین بھی سامنے آگئے۔ انہوں نے لکھا کہ ’عید کا دن خوشی اور محبت کا دن ہے اور ہر شخص کو اپنے لباس اور اس کی پسند میں آزادی ہونی چاہیے‘۔