آئی ایم ایف کا بڑا فیصلہ، سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس واپس

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سولر پینلز کی مصنوعات پر مجوزہ ٹیکس اضافہ نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جسے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی سبسڈی کی اجازت دے دی

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کے بعد آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور سٹیشنری اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عوامی مفادات کے تحفظ اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

اس پیش رفت کو مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ملک میں شمسی توانائی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے مجوزہ ٹیکس رعایتوں پر مذاکرات بدستور جاری ہیں، جن کے نتائج کو آئندہ بجٹ پالیسی میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری