تحریک تحفظ آئین: ہم پاگل نہیں جو اداروں کو برا کہیں، محمود خان اچکزئی

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج اور اداروں کے خلاف نہیں ہیں لیکن ڈاکو کا ساتھ دینے پر کسی کو نہیں مانیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی نے چترال سے بولان تک صوبہ پشتونستان کا مطالبہ کردیا

پشین میں جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں کے منعقد کردہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم اتنے پاگل نہیں کہ اپنے اداروں کو برا بھلا کہیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام اقوام کسی کے غلام نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

’الیکشن 2024 میں عمران خان نے کلین سوئپ کیا تھا‘

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سنہ 2024 کے انتخابات میں عمران خان نے کلین سویپ کیا تھا۔

جسلے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ سنہ 1970 میں عوام کی حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے سے ملک ٹوٹ گیا تھا۔

مزید پڑھیے: اپوزیشن جماعتوں کا آئین و قانون کی بالادستی کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کا اعلان

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک کا آئین ہمیں متحد رکھتا ہے اور آئین عوام کا ترجمان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکو نہیں چاہتے کہ ملک کے عوام اکٹھے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آئین کو روند ڈالا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے غدار عوام کے دشمن ہیں۔

مرکزی سیکریٹری پشتونخوا میپ نواب ایاز جوگیزئی نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں فارم 47 کے لوگ بیٹھے ہیں۔

نواب ایاز جوگیزئی نے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش سے عوام کو دیوار سے لگا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے ہماری رشتہ داریاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشتون علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جہاں 28 قسم کی معدنیات پائی جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں