دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر غلط فہمیاں دور کی جائیں گی، اسحاق ڈار

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر غلط فہمیاں دوری کی جائیں گے، حکومت اپنے اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کہ ہدایت پر قائم کمیٹی اتحادیوں کے معاملات پر غور کررہی ہے، اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نہیں نکالنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی

انہوں نے کہاکہ حکومت معاہدے پر من و عن عمل کرنے کی پابند ہے، کینالز کے مسئلے پر مشاورت جاری ہے، جو بھی حل نکلے گا اس میں ملکی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ نہروں کا معاملہ سب سے پہلے ایکنک میں آیا تھا، لیکن غلط فہمیوں سے بچنے کے لیے ایجنڈا مؤخر کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ نہروں کے معاملے پر دونوں اطراف سے لفظی گولہ باری ہوتی ہے، اور اس ساری صورت حال سے اندرون سندھ کے کچھ عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نہروں کے معاملے پر بیان محدود ہوتا تو بہتر تھا، اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، جبکہ وزیراعظم نے  نہروں کے مسئلے پر کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ملک کی خاطر مسائل مل کر حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، لیکن پنجاب اگر اپنے حصے کے پانی پر کچھ بنانا چاہتا ہے تو بنانے دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں

واضح رہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر سندھ اور پنجاب آمنے سامنے ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے کینالز نہیں نکالنے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘