ٹریفک انجینیئرنگ بیورو میئر کراچی کو سونپنے، ہیوی گاڑیوں کی حد رفتار مقرر کرنے کا اعلان

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ (کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے) ٹریفک انجنیئرنگ بیورو کی تنظیم نو کرکے اسے میئر کراچی کے ماتحت کر دیا جائے گا۔

کراچی میں ٹریفک مسائل پر منگل کو منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں اور میں شہر میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات  پر انتہائی افسردہ ہوں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ‎ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر روڈ حادثات کی روک تھام کرے۔

مراد علی شاہ نے تمام بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹا ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور نادرا کو منسلک کیا جائے اور ٹریفک قوانین پرمؤثر اور ہم آہنگ عملدرآمد ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس سے قبل ڈرائیورز کےلیےبین الاقوامی معیار کی تربیت لازمی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، غیر مجاز سائرن و لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن اور ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے اور ٹرپل سواری کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ جن گاڑیوں کےفٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ ہوگئے ہیں انہیں ضبط کیا جائے اور ان گاڑیوں کو دوبارہ اجازت محکمہ ٹرانسپورٹ سے مشروط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر فوری عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم، نگرانی آئی جی پولیس کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے لائٹ اور ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

کراچی میں سنہ 2024 میں 16 لاکھ سے زائد ٹریفک چالان

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ کراچی میں سنہ 2024 میں 16 لاکھ سے زائد ٹریفک چالان ہوئے جن کے تحت ایک ارب 33 کروڑ روپے کے جرمانے وصول کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ  12 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور 11287 ڈرائیورز کوحراست میں لیا گیا۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ ڈرائیورز کے خلاف 650 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 7555 فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کیےگئے۔

اجلاس میں صوبائی وزرا سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء لنجار، میئرکراچی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں