ایپل کے ستمبر ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون الٹرا متعارف کرائے جانے کا امکان

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر میں ہونے والے سالانہ ایونٹ میں آئی فون 18 سیریز متعارف کرانے کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں آئی فون 18 پرو اور نئے آئی فون الٹرا کو نمایاں حیثیت حاصل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

رپورٹس کے مطابق ایپل ستمبر ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور بالکل نئے آئی فون الٹرا کے ساتھ دیگر مصنوعات، جن میں نئی گھڑیاں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹس شامل ہو سکتی ہیں، پیش کرے گا۔

تاہم ایپل نے ابھی تک ایونٹ کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ کمپنی کی گزشتہ لانچ روایات کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ ایونٹ کا دعوت نامہ اگست کے آخری ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اگر ایپل اپنے معمول کے شیڈول پر قائم رہتا ہے تو ایونٹ کے دعوت نامے 25 یا 26 اگست کو جاری کیے جا سکتے ہیں، جبکہ لانچ تقریب 9 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایپل آئی فون ایئر 2 بڑا سرپرائز دینے جارہا ہے؟ لانچ اور نئے فیچرز سے متعلق اہم تفصیلات

ایپل گزشتہ کئی برسوں سے اپنے نئے آئی فون ماڈلز کے اعلان اور لانچ ایونٹ کے درمیان تقریباً دو ہفتوں کا وقفہ رکھتا آیا ہے۔

گزشتہ برس آئی فون 17 کا اعلان 26 اگست 2025 کو کیا گیا تھا، جبکہ لانچ ایونٹ 9 ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔ اسی طرح آئی فون 16 بھی 26 اگست 2024 کو متعارف کرایا گیا اور اس کی تقریب 9 ستمبر کو ہوئی تھی۔

آئی فون 15 اور آئی فون 14 کے اعلانات میں بھی تقریباً دو ہفتوں کا یہی فرق دیکھا گیا تھا، جبکہ کورونا وبا کے باعث آئی فون 12 اور آئی فون 13 کی لانچنگ کے شیڈول میں تبدیلی آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے فولڈ ایبل آئی فون کی لانچنگ کیوں مؤخر کی؟

رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو اور آئی فون الٹرا ایپل کے نئے ایونٹ کی سب سے بڑی توجہ کا مرکز ہوں گے، تاہم حتمی تفصیلات ایپل کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی