خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے شمالی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئر پھٹنے اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، کل سے متوقع گرمی کی شدت کے پیش نظر خاص طور پر چترال، اپر دیر، سوات اور کوہستان کے اضلاع میں گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جی ایل او ایف کے تحت گلیشیائی جھیلوں سے پانی اچانک بہہ نکلنے سے شدید اور تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاق نے سیلاب متاثرین کے 400 ملین ڈالر اپنی جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں اپر چترال کے ایک گاؤں میں اسی نوعیت کے واقعے کے باعث 30 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق، چترال اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث قریباً 10 ہزار گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں دنیا کے قطبی خطوں کے بعد سب سے زیادہ  13,032 گلیشیئرز موجود ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ خطرے سے دوچار علاقوں کی عوام کو الرٹ کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے فوری تیاری رکھی جائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشنز سینٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ ریسکیو اہلکار ضروری سازوسامان کے ساتھ ہائی الرٹ پر ہیں۔

مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال یا مشاہدہ کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔ ساتھ ہی سیاحوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!