’جسے اللہ نے عزت دی میں بھی دوں گا‘، یاسر حسین نے یہ بات کس کے لیے کہی؟

بدھ 16 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر حسین یوٹیوبرز کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ انہوں نے رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے بہت محنت کی ہے۔

  یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی۔ دوران شو ان سے یوٹیوبرز کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان موقف بہت کلیئر ہے۔ ان کہنا تھا کہ ’جس کو اللہ نے عزت دی ہے میں بھی ان کو عزت دوں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہیں‘، رجب بٹ کی ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید

یاسر حسین نے کہا کہ ’یوٹیوبرز کو دیکھنے والا کراؤڈ کبھی ہمارا تھا ہی نہیں۔ وہ یوٹیبورز کی چیزیں ہی پسند کریں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صحیح اور غلط ایک الگ بات ہے۔ میں کیسے کہہ سکتا ہوں کہ میں صحیح ہوں، کئی لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ نے بڑی غلط بات کی تھی، تو ان کے حساب سے وہ غلط تھی جبکہ میرے حساب سے وہ آج بھی ٹھیک ہے تو ایسی چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے‘۔

واضح رہے یاسر حسین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے  جب یوٹیوبرز اور اداکار آمنے سامنے نظر آتے ہیں۔

گزشتہ دنوں رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ پر سخت تنقید کی تھی اورانہیں کہا تھا کہ آپ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہیں۔ کیونکہ اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک شو میں یو ٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس کانٹینٹ نہیں ہے بلکہ سب اپنے خاندان ہی  کو یو ٹیوب پر بیچ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ لوگ قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے اور قبر پر جا کر لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یو ٹیوب پر اپنا گھر اور اپنا آپ نہیں بیچ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا‘، ڈکی بھائی کی اداکارہ پر جوابی تنقید

دوسری جانب ڈکی بھائی نے اداکارہ بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں جانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار ہیں، دنیا ٹی وی سے باہر آ چکی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم