چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بند کیا جانا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ

ہفتہ 19 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو 3 ماہ میں ٹرانسپورٹ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بصورت دیگر انہیں سیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اس موقع پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی واقع ہورہی ہے، اپریل میں شدید گرمی بھی ہے، شدید بارشیں بھی اور شدید ژالہ باری بھی ہورہی ہے، ہمیں اس کا کوئی مستقل حل تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سب سے آگے، انتظامیہ نے چنگ چی رکشے بند کردیے

سی ٹی او اظہر وحید نے عدالت کو بتایا کہ چنگ چی رکشوں پر پابندی کی درخواست ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوادی ہے، ان رکشوں سے  ٹریفک حادثات میں اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اس پر جسٹس شاہد کریم نے نے کہا چنگ چی بنانے والوں کے لائسنس ابھی روک رہا ہوں، 3 مہینے کے اندر ٹرانسپورٹ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، نہیں تو انہیں سیل کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چنگ چی رکشوں پر پابندی لگنا بہت ضروری ہے، یہ سمری آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کے پاس پہنچ جانی چاہیے، اگر چنگ چی رکشوں کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو یہ پورے شہر میں پھیل جائیں گے، انہیں بنانے والی کمپنیوں کو بند کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!