سیرین ایئرلائنز نے متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی ایئر لائنز نے اتوار کو شام اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش میں جانے والوں سے متعلق نئے قوانین کیا ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں دبئی اور شارجہ کے لیے غیر معمولی پروازیں شامل ہوں گی۔
ایئرلائنز کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان کے مطابق دمشق اور دبئی کے درمیان ہفتہ، پیر، بدھ اور جمعرات کو 4 ہفتہ وار پروازیں چلیں گی اور جلد ہی روزانہ کی خدمات میں توسیع کا منصوبہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شارجہ کے لیے پروازیں اتوار، منگل اور جمعہ کو چلیں گی، انہیں روزانہ کی پروازوں تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جبکہ دمشق اور ابوظہبی روٹس منگل اور جمعہ کو چلیں گے۔
سیرین ایئرلائنز نے کہاکہ وہ اپنے نیٹ ورک کو جلد از جلد بڑھانے کے لیے کام کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیم دل کی سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے شام پہنچ گئی
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو مزید معلومات کے لیے شام کے اندر یا باہر ایئر لائن کے دفاتر سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔