جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

پیر 21 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بیرون ملک دورے کے پیش نظر سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منیب اختر نے ان سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لا افسران اور وکلا شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ادارے صرف گفت و شنید اور رابطے کے ذریعے ترقی کرسکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

بطور قائم مقام چیف جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی وطن واپسی تک فرائص انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 22 تا 26 اپریل کے دوران چین کے شہر ہانگ ژو میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے چیف جسٹسز کی 20ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے رخصت پر ہیں۔

مزید پڑھیں: کسی کے پاس اختیارنہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہ کرے، جسٹس منصور علی شاہ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دورہ چین کے دوران سپریم کورٹ پاکستان اور سپریم پیپلز کورٹ چین کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے، جس سے عدالتی روابط، تربیت، معلومات کے تبادلے میں پیش رفت ہوگی۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق متوقع مفاہمتی یادداشت میں بین الاقوامی تجارتی قوانین ، ثالثی، سائبر کرائم، مالیاتی جرائم سمیت موسمیاتی تبدیلی، عدالتی ٹیکنالوجی اور تنازعات کے حل میں تعاون شامل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے