بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کا گرلز ہاسٹل میں قتل

پیر 21 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو اسلام آباد کے نجی گرلز ہاسٹل میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دارالحکومت کے رہائشی سیکٹر جی10 میں قائم نجی گرلز ہاسٹل میں مقیم 22سالہ ایمان فیروز کو گزشتہ شب نامعلوم نوجوان نے اس کے کمرے میں داخل ہوکر مبینہ طور پر دیگر طالبات کی موجودگی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

261.025 by Asadullah on Scribd

زخمی طالبہ کو پمز اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکی، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کی اس واردات کا مقدمہ نامعلوم نوجوان کیخلاف رمنا تھانے میں درج کرلیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبہ ایمان فیروز مانسہرہ کی رہائشی تھی تاہم دوران تعلیم جی10 میں واقع گرلز ہاسٹل میں مقیم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام، گرلزہاسٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج

اس وقت پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا جارہا ہے، دوسری جانب سے دارالحکومت کے نجی ہاسٹلز میں مقیم طلبا و طالبات میں سیکیورٹی کے ضمن شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

مذکورہ نجی گرلز ہاسٹل میں بھی سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں تھا اور پولیس کو بھی ہاسٹل کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی خود کشی، پولیس کیا کہتی ہے؟

مقتولہ ایمان فیروز کے بھائی زید خان کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق سفید کپڑوں میں ملبوس نامعلوم مسلح ملزم زبردستی نہ صرف ہاسٹل میں داخل ہوا بلکہ اس کی بہن کے کمرے میں دیگر طالبات کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کردیا۔

مدعی زید خان کے مطابق قتل کے وقت کمرے میں موجود 3 طالبات نامعلوم ملزم کو شناخت کرسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات، کراچی میں باوقار تقریبِ تقسیمِ اعزازات کا انعقاد

خطبہ حج دنیا بھر میں 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’بنیان مرصوص‘ کرکٹ میچ کا اعلان

بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ کے لیے 5 نئے پٹرول جہازوں کی خریداری کا منصوبہ منظور

فتنہ الہندوستان کی جانب سے خاران اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کی خبریں من گھڑت

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا