پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے قائد خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد پاکستان و بھارت کے درمیان تیزی سے بدلتی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بھارت کے انٹیلی جنس اہل کار ہیں جو قتل عام کر رہے ہیں، ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے۔

ڈمی تنظیمیں

نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے میں جس تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے اسے کوئی جانتا بھی نہیں۔ پلواما اور سکھوں کے قتل میں بھی ایسی ہی ڈمی تنظیموں کے نام لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے مسلح کررہا ہے تاکہ پنجاب اور سندھ سمیت پورے پاکستان میں دہشتگردی کی لہر پھیل جائے۔

بھارت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو مسلح کررہا ہے

وزیر دفاع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے مسلح کررہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے درمیان تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے۔

بھارت کوئی غلط سوچ نہ رکھے

دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی نجی ٹیلیویژن چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت اگر کوئی ایڈونچر کرتا ہے تواس کے لیے ہماری افواج تیارہیں،بہتر ہوگا کہ بھارت کوئی غلط سوچ نہ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ: مودی سرکار کی مہم ناکام، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب!

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور سفارتی محاذ پر ہر طرح سے تیارہیں۔ہم نے بھارتی اقدامات کے جواب میں اقدامات اٹھالیے ہیں۔

’را‘ کی مداخلت کے کافی شواہد موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس اگرکوئی ثبوت ہے توہمیں بھی دکھائے،ہم کھلے دل سے دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ البتہ ہمارے پاس بلوچستان میں ’را‘ کی مداخلت کے کافی شواہد موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار 5 کرکٹرز کو شہریت مل گئی، قومی ٹیم میں شامل

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کیا ہے، کیا اب ورچوئل کرنسی بھی عام کرنسی کی طرح کام کرے گی؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج مقدمات کی سماعتیں منسوخ کر دیں

ایرانی کارگو جہاز پر امریکی کارروائی، سینٹکام نے قبضے اور حملے کی ویڈیو جاری کر دی

اسلام آباد: ریڈ زون میں داخلہ بند، علاقے میں قائم تمام دفاتر اور وزارتوں میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟